ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا تحریک انصاف کے دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے تحریک انصاف کے دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ  اتحادی جماعتوں نے بھی اس سلسلے میں حکومت کے فیصلے کی تائید کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف اور حکومت کے مابین بیک ڈور رابطے جاری ہیں جس میں ایک دوسرے کو مطالبات پیش کیے جارہے ہیں۔ ان بیک ڈور مذاکرات میں حکومت نے پی ٹی آئی کے دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اتحادی جماعتیں بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ بیک ڈور رابطوں میں واضع پیغام دیا ہے کہ پیشگی شرائط پر کسی صورت باضابطہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔قبل از وقت انتخابات، انتخابی اصلاحات، نگراں حکومت اور دیگر تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

دونوں جانب رابطوں کے لیے سرگرم شخصیات نے پی ٹی آئی کو حکومت کا پیغام دیا ہے کہ مذاکرات میں جو چیزیں طے ہوں گے اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں