اقوام متحدہ نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن 25 نومبر کے موقع پر خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے کوششوں پر زور دیاہے۔
اپنے پیغام میں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو ختم کرنے کی فیصلہ کن کوششوں کا وقت آگیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی ہے۔
ایک بیان میں اقوام متحدہ خواتین کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بہاس نے دنیا بھر کی حکومتوں اور شراکت داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کے حقوق کی تنظیموں کے لیے طویل مدتی فنڈنگ اور مدد میں اضافہ کریں، صنفی بنیاد پر تشدد پر جنریشن ایکویلیٹی ایکشن کولیشن اور اقوام متحدہ کے ٹرسٹ فنڈ کے ذریعیسول سوسائٹی کی تنظیموں کے لیے عطیات کے وعدے اور اسپاٹ لائٹ انیشیٹو کی حمایت کریں۔
باہوس نے مزید کہا کہ مالی وسائل اہمیت کے حامل ہیں اور اس مقصد کے لیے مالی مدد اس مسئلے یا قائدانہ کردار ادا کرنے والوں کی طرف سے تشویش کے بیانات کے مقابلے میں انہتائی کم ہے۔
