English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا ورلڈ کپ: فرانس کی ڈنمارک کے خلاف 1-2 سے فتح

القمر

دوحا: فیفا ورلڈ کپ میں فرانس نے ڈنمارک کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 23 ویں میچ میں فرانس نے ڈنمارک کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔

فرانس کی جانب سے مباپے نے 61 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو ڈنمارک کے اینڈریاس کرسٹنسن نے 68 ویں منٹ میں برابر کر دیا۔

کھیل کے 86 ویں منٹ میں مباپے نے دوسرا گول اسکور کر کے فرانس کو ایک اور مرتبہ برتری دلائی جو وقت ختم ہونے تک برقرار رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے