ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا مطالبہ دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کا ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے فلاپ شو کے بعد سابق وزیراعظم مایوس ہو گئے۔انقلاب کے نام پر عوام کو اکٹھے کرنے پر وہ ناکام ہو گئے، نئے سربراہوں کی تقرریوں کے معاملے پر ناکامی کے بعد مایوس ہو کر انہوں نے استعفوں کا ڈرامہ رچایا۔

وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ عمران خان کا راولپنڈی سے جلسے کے دوران مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کا ہے۔بلاول نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کب تک کے پی اور پنجاب کو سیاسی سہارے کے طور پر استعمال کیا جائے گا؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں