ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکانات کی مسماری سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ،یورپی یونین

مقبوضہ بیت المقدس :یوروپی یونین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی انہدامی کارروائیوں اور مکانات مسماری سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

یورپی یونین نے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے “اسرائیل” سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اپنی افواج کے ذریعہ کی جانے والی تمام انہدام اور انخلا کی کارروائیوں کو روکیں۔

یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ “یہ کاروائیاں صرف فلسطینیوں کی تکالیف کو بڑھا دیں گی اور کشیدہ ماحول میں اضافے کا باعث بنیں گی۔”یورپی یونین نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا میں یورپی یونین کے تعاون سے چلائے جانے والے اصفی پرائمری اسکول کی مسماری کی بھی شدید مذمت کی اور بچوں کے تعلیم کے حق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ناقابل قبول پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ مئی میں اسرائیلی عدالت کے فیصلے کے بعد ان کی نقل و حرکت اور منتقلی پر عائد پابندیوں اور منتقلی کے علاوہ جبری طور پر جلاوطنی کے خطرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں