انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔
بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔
The England captain's first steps on Pakistan soil.
@englandcricket #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/roCK3JkrGz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 26, 2022
انگلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کے مطابق یکم دسمبر سے شروع ہونے والی سیریز کے میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر کو راولپنڈی بقیہ دونوں میچ بالترتیب 9 اور 17 دسمبر کو شروع ہوں گے، یہ میچز بالترتیب ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
Welcome back to Pakistan!
We are delighted to host @englandcricket and can't wait for our Test series to begin
#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/gxwcQJd7ao
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 27, 2022
پی سی بی کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم یہاں 12 میچوں کی میزبانی کرچکی ہے، جس میں سے 5 میں فتح اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور آخری ٹیسٹ ملتان میں کھیلا گیا تھا جہاں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
ملتان میں اب تک کھیلے گئے 5 ٹیسٹ میچوں میں سے پاکستان کو 3 میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلینڈ کی ٹیم رواں برس سیریز کا آخری میچ کراچی میں کھیلے گی جہاں 2000 میں ناصر حسین کی قیادت میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کرکے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کی مسلسل 34 فتوحات کا سلسلہ توڑ دیا تھا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اب تک پاکستان کو 23 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی اور صرف 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، چیمپئن شپ میں انگلینڈ کی ٹیم ساتویں اور پاکستان پانچویں نمبرپر موجود ہے۔
شیڈول:
پہلا ٹیسٹ: یکم تا 5 دسمبر ، راولپنڈی
دوسرا ٹیسٹ: 9 تا 13 دسمبر، ملتان
تیسرا ٹیسٹ: 17 تا 21 دسمبر، کراچی
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔
منبع: ڈان نیوز
The post انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی appeared first on شفقنا اردو نیوز.



