English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں،  شازیہ مری

القمر

کراچی:وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث رواں سال پاکستان میں تباہ  کن سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس بدترین بارشوں اور سیلاب سے 650 ہزار (ساڑھے چھ لاکھ )حاملہ خواتین اور 40 لاکھ بچے شدید متاثر ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ  موسمیاتی تبدیلی کے باعث کرہ ارض اور انسانوں کو سب سے بڑا خطرہ لاحق ہے اور پاکستان میں حالیہ بارشیں اور سیلاب موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کا تازہ مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فلسطین، جموں و کشمیر اور پوری دنیا کی خواتین اور بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ وہاں پر انہیں جنگوں اور تنازعات کے نتیجے میں تشدد اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ چند برس پہلے، سوشلسٹ انٹرنیشنل کے ممبران سمیت دنیا بھر میں بہت سے لوگ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر بحث کر رہے تھے جبکہ دنیا بھر میں اس مسئلے پربحث جاری ہی تھی کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلقہ آفات ہمارے اردگرد تباہی پھیلاتی رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے