English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیر ماکی اچانک انتقال کرگئے

القمر

منسک :بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیر ماکی 64 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے۔

بیلاروس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا  کہ ان کے وزیر خارجہ اچانک انتقال کرگئے ، وزارت کی جانب سے ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر ماکی 1958 میں بیلاروس کے علاقے گروڈنو میں پیدا ہوئے، وہ 2012 سے وزارت خارجہ کے امور سنبھال رہے تھے۔

روسی میڈیا کے مطابق بیلاروس کے انجہانی وزیر خارجہ کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات طے تھی۔بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر خارجہ کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ۔

دوسری جانب روس نے ولادیمیر ماکی کی اچانک موت کو گہرا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ روس اور بیلاروس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے