English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی دھجیاں اڑتے دیکھ کر خاموش تماشائی رہے گی ،اسد عمر

القمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہ ہے کہ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ ایک الزام کے لئے ایک سے زیادہ ایف آئی آرنہیں ہو سکتی۔ کس قانون کے تحت اعظم سواتی کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آرکٹ چکی ہیں؟ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی دھجیاں اڑتے دیکھ کر خاموش تماشائی رہے گی؟

ان خیالات کااظہار اسد عمر نے سوموارکے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

 اسد عمر نے کہا کہ تاریخ سب کچھ بتا دیتی ہے۔ نہ تاریخ کو دھمکایا جا سکتا ہے، نہ تاریخ کی نشریات بند کی جا سکتی ہیں، نہ تاریخ کو جیل میں ڈالا جا سکتا ہے۔ اب تاریخ سب بتائے گی۔کس نے کیا کرا، کیوں کرا، کس کے لئے کرا، سب سامنے آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے