ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مداحوں کی قومی کرکٹرز کے ساتھ سیلفیاں،آٹوگرافس،وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

راولپنڈی:پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ سے قبل اسلام آباد میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ مداحوں نے سیلفیاں اور آٹوگرافس لیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر مداحوں کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں لینے کی ویڈیو شیئر کی جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مداحوں کے ہمراہ کرکٹرز بھی خوشگوار موڈ میں ہیں۔ویڈیو میں کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، اظہر علی، سرفراز احمد، حارث رئوف اور شان مسعود سمیت دیگر کرکٹرز کو دیکھا گیا۔

ایک مداح کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ‘قومی ہیروز کو اتنے قریب سے دیکھنا اور انہیں پریکٹس کرتے دیکھنا، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ لوگ کتنی محنت کرتے ہیں’۔ایک اور خاتون مداح کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور شاداب خان ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں