ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے کا کیس، لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور

  گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے کے کیس میں لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔

 تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی مقامی عدالت میں عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی، عطا تارڑ اور سائرہ افضل تارڑ سمیت 4 ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔

 عدالت نے فریقین کے وکلا کے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے پر پہلے فیصلہ محفوظ جبکہ بعدازاں عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔ عدالت نے عطا تارڑ اور سائرہ افضل تارڑ کو 2، 2 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا جبکہ خصوصی عدالت نے جیل میں بند 2 ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت بھی منظور کر لی۔ خصوصی عدالت کے جج رانا زاہد اقبال نے مرکزی ملزم قمر کی ضمانت خارج کر دی۔

 واضح رہے کہ عدالت نے درخواست ضمانتوں پر حکم محفوظ کیا تھا، معاون خصوصی عطا تارڑ سمیت چار ملزمان کے خلاف ایما کا جرم بنایا گیا تھا، مقدمہ تھانہ سٹی حافظ آباد میں درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں