English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چھٹی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ:پاکستان نے 7 گولڈ میڈل جیت لیے

القمر

کولمبو: چھٹی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 7 گولڈ، 11 سلور اور 8 برانز میڈلز جیت لیے۔

کولمبو میں ہونے والی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشادعلی نے انڈر 21 کٹیگری کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے دوسرا گولڈمیڈل سینئر کٹیگری میں جیتا۔ پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھارت کوٹیم کاتامیں ہرا کر جیتا۔  چوتھا گولڈ میڈل ماہ گل نے مائنس 61 کے جی میں جیتا۔

پانچواں گولڈ میڈل  پاکستانی کھلاڑی ہمایوں نے مائنس 60 کلوگرام میں بھارت کے گورو ساندھیا کو ہراکر حاصل کیا۔ آرزو نے چھٹا گولڈ جونئیر کٹگری کے 59 کلو گرام پلس میں جیتا۔ انہوں نے بھارت کی شام باویر کو زیر کیا۔ پاکستان کے لیے ساتواں گولڈ میڈل مبارک علی نے مائنس 84 کلوگرام میں بھارتی کراٹے کاز کو شکست دے کر جیتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے