English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا ورلڈ کپ: جنوبی کوریا کو گھانا کے ہاتھوں 3 گول سے شکست

القمر

دوحا: فیفا ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا کو گھانا سے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق قطر کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 30 ویں میچ میں گھانا نے جنوبی کوریا کو دلچسپ میچ میں  2-3 سے شکست دے دی۔

گھانا کی جانب سے محمد سالِسو نے 24ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو محمد قدوس نے 34 ویں منت میں دُگنا کر دیا۔ جنوبی کوریا کے چو گیو سنگ نے 58 ویں اور 61 ویں منٹ میں گول اسکور کرتے ہوئے گھانا کی 2 گول کی برتری کو برابر کیا۔

بعد میں 68 ویں منٹ میں محمد قدوس نے اپنا دوسرا اور گھانا کا تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو ایک بار پھر فیصلہ کن برتری دلا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے