English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی نے اقتدار کیلئے جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کیں، سعد رفیق

القمر

لاہور:  وزیر ریلوے و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی قیادتوں کو کرپٹ، نااہل اور قابل نفرت قرار دینے کی مذموم سازش(پراجیکٹ عمران) کے نتیجے میں نیازی صاحب کو جھوٹا مہاتما اور نجات دہندہ بنا کر پیش کیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے سہولت کاروں کی ملی بھگت سے محض اپنے اقتدار کیلئے جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کیں اور پاکستان کو ریورس گیئر میں ڈال دیا، جمہوری عمل آئینی بالادستی، پارلیمنٹ، سول رول اور انصاف کی حکمرانی کے خلاف سب سے بڑی منظم اور مکروہ سازش کے سرخیل بلاشبہ عمران نیازی ہی ہیں۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پر کنٹرولڈ ڈیموکریسی مسلط کرنے کیلئے عمرا ن نیازی 2010سے ریاستی اداروں کی طاقتور شخصیات کا مہرہ بن کر بے شرمی سے اقتدار اور دھن سمیٹتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے