English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے خاموشی توڑ دی

القمر

سڈنی:آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے سابق کوچ جسٹن لینگر کے بیان پر  خاموشی توڑ دی،میڈیا سے گفتگو میں پیٹ کمنز نے کہا  کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں کوئی ڈرپوک نہیں ہے اور ٹیم میں کبھی کوئی ڈرپوک رہا بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی پرائیوٹ گفتگو کا انکشاف نہیں کیا  اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ مایوس کن ہے کہ بعض اوقات توجہ آف دی فیلڈ سرگرمیوں پر چلی جاتی ہے، ہم توقع کر رہے ہیں کہ ابھی جسٹن لینگر اور سابق کھلاڑیوں کے کئی انٹرویوز آئیں گے۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس وقت جو شور ہے اس کا کھلاڑیوں کے کھیل پر اثر نہیں پڑے گا، ہمارا گروپ اس وقت بڑے اچھے ماحول میں ہے، جو کچھ ہورہا ہے ہم اس پر ہنستے ہو ئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹن لینگر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں کچھ ڈرپوک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے