English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانا فضل الرحمن کیخلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد

القمر

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سپریم کورٹ رجسٹری جا کر اپنی پٹیشن جمع کروائیں گے، ہمیں امید ہے عدالت از خود نوٹس لے گی۔

پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم کی انتہا کی گئی، خواتین کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہیکہ جس دن تمام خواتین احتجاج کے کیے نکل آئیں آپ کو سمجھ نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کہاں کھڑا ہے اور نواز شریف  بیٹی کے ساتھ یورپ کی سیر کر رہے ہیں۔

ا نہوں نے کہا  کہ فاشسٹ اور ظالم حکومت میں پولیس خواتین کو گھسیٹ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے