English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امید ہے نئی فوجی قیادت اعتماد کی کمی کے خاتمے کی کوشش کریگی، عمران خان

القمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئی عسکری قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام اور ریاست کے درمیان گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کی کوشش کرے گی۔

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا امید ہے کہ نئی عسکری قیادت قوم و ریاست کے مابین گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کی سبیل کرے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ریاست کی قوت عوام ہی سے کشید کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے