English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں شادی کی تقریب میں ڈرون کیمرہ کے استعمال پر 2 افراد گرفتار

القمر

جموں؛بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں شہر میں شادی کی ایک تقرب کی کوریج کیلئے ڈرون کیمرہ استعمال کرنے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ شادی کی تقرب میں ڈرون کیمرہ راج بھون (گورنر ہائوس ) کے قریب واقع علاقے میں کیا جا رہا تھا جو ’’نو فلائی زون‘‘ ہے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ راج بھون کے نزدیک ہری نواس پیلس میں ایک شادی کی تقریب چل رہی تھی کہ اس دوران ڈرون کو راج بھون کے پارکنگ ایریا کے قریب اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ چونکہ راج بھون کے آس پاس کا علاقہ ’نو فلائی زون‘ ہے اس لیے ڈرون کو ضبط کر لیا گیا اور دہرادون کے رہائشی دو نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے