English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈار کے آتے ہی ڈالرگھبرا کر نیچے آگیا، فضل الرحمن

القمر

کراچی:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈارجیسے ہی واپس آئے ڈالرگھبرا کر نیچے آگیا۔

کراچی میں سود کے خاتمے سے متعلق سیمینار سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے پر عمل درآمد کیلئے وزیراعظم سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سود کا مسئلہ صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا ہے،  اب قومی اور اجتماعی طور پر محنت کرنا ہوگی، قراردادیں اور سیمینار میں گفتگو حکومت کیلئے رہنمائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہماری معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، اسحاق ڈارجیسیہی واپس آئے ڈالرگھبرا کر نیچے آگیا، ہم ایسی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اس سے نکلنا آسان کام نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے