English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں شراب کی ہوم ڈیلیوری کا ملزم گرفتار

القمر

کراچی: شہر قائد کے ضلع ایسٹ کی ٹیپو سلطان پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے ملزم سنتوش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد کر لیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق یہ کارروائی ٹیپو سلطان تھانہ کی ایس ایچ او انسپکٹر عظمی خان نے ٹیم کے ہمراہ گشت کے دوران چنیسر ہالٹ پھاٹک کے قریب کی ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزم سنتوش نے بیان دیا ہے کہ وہ گارڈن کا رہائشی اور کورنگی نمبر 4 میں واقع وائن شاپ پر کام کرتا ہے۔

ملزم کے مطابق ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد وہ اپنے مخصوص گاہکوں کو ان کے گھروں تک شراب کی ڈیلیوری دیتا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سنتوش کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے