ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا ورلڈ کپ : تیونس نے فرانس کو اپ سیٹ شکست دے دی

دوحا: فیفا ورلڈ کپ میں تیونس نے فرانس کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں تیونس نے فرانس کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے اپ سیٹ شکست دی۔

تیونس کے وہبی خضری نے 58 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔آخری لمحات میں فرانس نے گول اسکور کیا جس کو وی اے آر کے تحت آف سائیڈ قرار دیا گیا۔

گروپ ڈی میں پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست فرانس نے بھی رانڈ آف 16 مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں