ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ـ16 ن لیگی اراکین اسمبلی بھی استعفے دینا چاہتے ہیں،فواد چوہدری کا انکشاف

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگی 16 اراکین ہیں، جو پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ استعفے دینا چاہتے ہیں، ان لوگوں نے آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 16 لیگی اراکین ہیں، جو پی ٹی آئی کے ساتھ استعفے دینا چاہتے ہیں، ان لوگوں نے آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے بھی کچھ اراکین ایسے ہیں جو استعفے دینا نہیں چاہتے،انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔ جب تک اسمبلیاں تحلیل نہیں ہو جاتیں، خبریں آتی رہیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں