ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں بیٹھ کرمیچ دیکھنے پہنچ گئے

 راولپنڈی : پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر رکشے میں بیٹھ  کر انگلینڈ اور پاکستان کا پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے پہنچ گئے۔ 

جمعرات کو برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اسٹیڈیم روانگی سے قبل اردو میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی جوش و جذبہ ہے۔ 

انہوں نے جنون بینڈ کے گانے کا مصرع  ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار بھی دہرایا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے رکشہ ڈرائیور کو پوٹھوہاری  زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  راجا جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں۔ برطانوی ہائی کمشنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں