English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کلب کیساتھ سب سے بڑے فٹبال معاہدے کیلئے تیار

القمر

 لاہور:دنیا کے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کلب کے ساتھ سب سے بڑے فٹبال معاہدے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔ 

عالمی میڈیا کے مطابق رونالڈو کو فٹ بال کی تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ ملے گا، رونالڈو سے سعودی کلب النصر116 ارب روپے کا معاہدہ کرے گا، جس کے بعد رونالڈو کو سالانہ 17 ارب روپے معاوضہ ملے گا، سعودی کلب النصر اور رونالڈو کے درمیان اڑھائی سال کا معاہدہ ہوگا۔

 قطر ورلڈ کپ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے