English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی کانگریسی رکن نے پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے ایوان نمائندگان کو خط لکھ دیا

القمر

واشنگٹن:امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن نے پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے ایوان نمائندگان میں امورخارجہ کی کمیٹی کوخط لکھ دیا۔

شیلا جیکسن نے ایوان نمائندگان میں امورخارجہ کی کمیٹی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ پاکستان کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اس لیے پاکستان کی امداد بڑھائی جائے۔خط میں رکن کانگریس نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 600 ملین ڈالر دئیے جائیں۔

شیلا جیکسن نے کہا کہ 2005 میں زلزلہ زدگان کیلئے 500 ملین ڈالردئیے گئے تھے، اس مرتبہ بھی اسی طرز پر مزید امداد بھیجی جائے، اس امداد سے نہ صرف پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے بلکہ اس سے کئی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے