English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں تعمیراتی سائٹ پر آتشزدگی سے 5افراد ہلاک، 2زخمی

القمر

نانجنگ:چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر شوژو میں ایک تعمیراتی مقام پر لگنے والی آگ سے 5افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ آگ گزشتہ شام تقریبا 4بجکر 50منٹ پر لگی اور تقریبا ساڑھے 5گھنٹے بعد اس پر قابو پایا لیا گیا۔

امدادی کوششوں کے بعد جائے حادثہ پر پھنسے تمام 7افراد کو نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔ جن میں سے 5 ہنگامی علاج کے باوجود دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔شوژو کی میونسپل حکومت نے حادثے کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے