پیرس:یورپی ممالک کے درمیان روسی تیل کی قیمت 60ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے کا معاہدہ طے پا گیا،
معاہدے کے مطابق روسی تیل کی قیمت 60ڈالر فی بیرل تک محدود کی جائے گی جبکہ معاہدے پر باقاعدہ عملدرآمد 5دسمبر کے بعد کیا جائے گا۔
پولینڈ نے قیمت کی حد کو مارکیٹ ریٹ سے 5 فیصد کم رکھنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ یورپی یونین اس حد کو 70سے 75ڈالر فی بیرل مقرر کرنا چاہتی تھی،روسی تیل کی قیمت 60ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے کا مقصد ماسکو کی آمدنی میں کمی لانا ہے۔
