English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارشد شریف قتل کیس ، عمران خان نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

القمر

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہید ارشد شریف کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، کمیٹی کی رپورٹ

ایک نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے شہید ارشد شریف کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا ہے ۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے خط میں شہید ارشد شریف قتل کیس کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شہریوں کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم میں اب تک ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے