English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران نے ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی، فواد چودھری

القمر

 لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی ارکان اسمبلی کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی ارکان اسمبلی کو ہدایات میں کہا کہ وہ حلقوں میں فوری واپس پہنچیں اور عوامی رابطوں میں تیزی لائیں۔

 مرکزی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے تو ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے۔

 پی ٹی آئی وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اور پختونخوا کی صوبائی انتخابات کیلئے جائے گی، قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے