English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی سفارتخانے پر حملہ غیر ملکی سازش ہے،ذبیح اللہ مجاہد

القمر

کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے الزام میں گرفتار غیر ملکی شہری داعش کا رکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے پیچھے غیر ملکیوں کا ہاتھ ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے پر حملے کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان بدگمانی پیدا کرنا تھا۔

 اس سے قبل سفارتی ذرائع سے ملزم کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم پاکستانی سفارت خانے کے قریب عمارت کی آٹھویں منزل پر رہائش پذیر تھا اور ملزم نے اپنی منزل کے تین کمروں میں دیسی ساختہ بم نصب کر رکھے تھے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی حکام کے پہنچنے پر ملزم نے رسی کی مدد سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے