English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

القمر

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی خفیہ انکوائریوں، تحقیقات اور مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے لیے دائر درخواست پر حلیم عادل شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے لیے پہلے سے زیر سماعت درخواست کو بھی یکجا کردیا۔سندھ سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل کی خفیہ انکوائریوں، تحقیقات اور مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے لیے نئی درخواست کی سماعت ہوئی۔

 درخواستگزار کے وکیل راج علی واحد ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ گھر پر چھاپوں کے بعد حلیم عادل کے بیٹے نے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے استفسار کیا حلیم عادل شیخ خود کہاں ہے؟

 راج علی واحد ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ حلیم عادل اسلام آباد میں ہیں، عدالت جب حکم دے دی گی پیش ہوجائیں گے۔ عدالت کی حلیم عادل کو 6 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے لیے پہلے سے زیر سماعت درخواست کو بھی یکجا کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے