English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابراعظم کا فاسٹ بولرکے متعلق صحافی کے سوال پر طنزیہ ردعمل کا اظہار

القمر

لاہور:قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے صحافی کے فاسٹ بولر حسن علی اور محمد عباس سے متعلق سوال پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ محمد عباس اور حسن علی کو بلوالیا گیا ہے؟

جس پر بابر نے جواب دیا کہ دونوں اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود صحافی نے واضح کیا کہ دونوں کو بلوالیا گیا ہے،جس پر بابر نے صحافی کو جوابا سوال کیا کہ کہاں بلوایا ہے؟ آپ کو پتا ہوگا مجھے نہیں پتا،شاید مجھے ابھی پتا لگے گا، بعد ازاں بابر اپنی ہی بات پر مسکرادیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے