ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

دوحا:فیفا ورلڈ کپ 2022 کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، ورلڈ کپ کے کوراٹر فائنل مقابلے 9 اور 10 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ 

میگا ایونٹ کے شیڈول کے مطابق پہلا کوارٹر فائنل 9 دسمبر کو برازیل اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں قطر کے ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ 

ورلڈ کپ کا دوسرا کوارٹر فائنل بھی 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں لوسیل سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ میچ رات 12 بجے شروع ہوگا۔ 

میگا ایونٹ کے شیڈول کے مطابق تیسرا کوارٹر فائنل مقابلہ 10 دسمبر کو مراکش اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان التہمامہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، چوتھا کوارٹر فائنل اسی روز انگلینڈ اور فرانس کے درمیان 12 بجے البیت سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں