English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کابینہ میں توسیع، خیال احمد کاسترو نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا

القمر

لاہور:حکومت پنجاب نے پنجاب کابینہ میں توسیع کر دی، خیال احمد کاسترو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ 

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے خیال کاسترو سے حلف لیا، وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے حلف برداری میں شرکت کی۔ 

تقریب میں صوبائی وزیر راجہ بشارت، ارکان اسمبلی میاں شفیع، حافظ ممتاز، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم محمد خان بھٹی اور اہم شخصیات سمیت صوبائی سیکرٹریز اور حکومت پنجاب کے دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے