English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 12 دسمبر تک ملتوی

القمر

اسلام آباد:اداروں کے خلاف متنازعہ ٹویٹ اور تقریر کرنے کے کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے کیس کی سماعت کی۔ اعظم سواتی کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت جج راجہ آصف محمود نے کہا کہ میری دوسری عدالت ٹرانسفر کا نوٹیفیکیشن ہونے والا ہے، نئے تعینات ہونے والے جج صاحب یہ کیس سنیں گے، اگر ٹرانسفر کا نوٹیفیکیشن نہ ہوا تو پھر آپکی درخواست سن لیں گے۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی اس وقت پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر بلوچستان پولیس کی حراست میں ہیں۔ اسلام آباد میں درج مقدمے میں عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب، سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جان سے والد کے خلاف درج مقدمات کالعدم قرار دینے اور پولیس کو مزید کارروائی سے روکنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے