English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عطا تارڑ اور فواد چوہدری کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ

القمر

اسلام آ باد : سلیمان شہباز کیس کے حوالے سے لیگی رہنما عطا تارڑ اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ جاری ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا ہے اورسلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالتی حکم پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ شکر ہے ملک میں عدالتیں آزاد ہیں اور انصاف کا بول بالا ہے ورنہ تو تمام امیدیں ختم تھیں۔

جواب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نے کہا کہ الحمدللہ۔ یہ اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے جس سے آپ لوگ بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ویسے شہزاد اکبر کہاں ہیں آج کل، جنہوں نے یہ سب کیسز بنائے؟ اگر کہہں نظر آئے تو بتائیے گا ضرور۔ باقی حسد نہیں کرنا چاہیے۔ سڑیا نہ کر، دعا کریا کر(جلا مت کرو، دعا کیا کرو)۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے