English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حقیقی آمر امریکا ہے جو ہمیں کمزور دیکھنا چاہتا ہے، ایران

القمر

تہران:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ حقیقی آمر ہم نہیں امریکا ہے جو ایران کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے۔

یونیورسٹی طلبہ کے دن کی مناسبت سے تہران یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ مہسا امینی کی حمایت میں تین ماہ سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں جن میں رہبر اعلی علی خامنہ آئی کو آمر پکارا گیا، درحقیقت دنیا میں امریکا ہی وہ واحد آمر ملک ہے جو ایران کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے۔

ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ امریکا، افغانستان، شام اور لیبیا کی طرح ایران کا بھی وہی حال کرنا چاہتا ہے لیکن دنیا جانتی ہے کہ ایران ایک مختلف ملک ہے وہ امریکی سازشوں کا شکار نہیں بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے