English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3فلسطینی شہید

القمر

  غزہ:فلسطین کے شہر جینن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3فلسطینی شہید ہوگئے،

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شہر جینن میں شمال مغربی کنارے پر قائم  پناہ گزینوں کے کیمپ پر چھاپہ مارا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں نے پناہ گزینوں کے کیمپ پر دھاوا بوالا، جس کی وجہ سے مقامی باشندوں کے ساتھ پرتشدد تصادم شروع ہو گیا اور  صیہونی فورسز نے فائرنگ کر کے 3فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے باعث 10افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 216ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے