ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں 30 سال بعد کوئلے کی کان کا لائسنس جاری

لندن :برطانوی حکومت کی جانب سے 30 سال بعد کوئلے کی کان کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ کے وزیر ترقی و سوشل ہاوسنگ مائیکل گوو نے کمبریا میں کوئلے کی کان کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ کوئلے کو اسٹیل کی پیداوار کیلئے استعمال کیا جائے گا ،اگر مقامی سطح پر سٹیل کو تیار نہ کیا گیا تو اسے درآمد کرنا پڑ سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 165 ملین اسٹرلن سرمایہ کاری کے ساتھ کوئلے کی کان سے سالانہ 2،8 ملین ٹن کوئلہ نکالا جائے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے 2050 تک کاربن کے صفر پھیلاو کے ہدف کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں