اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمینعمران خان نے مراکش کی ٹیم کو سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار ایک عرب افریقی مسلم ملک کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مراکش کی ٹیم کے لیے سیمی فائنل اور آگے کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Congratulations to Morocco on their victory over Portugal to reach the Football World Cup semi finals. First time an Arab, African a Muslim team has reached a FIFA World Cup semi final. Wishing them success in the semi final beyond.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 11, 2022
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں گزشتہ روز کوارٹر فائنل میں مراکش کی ٹیم نے پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں کروشیا کی ٹیم برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔
