لاہور: پولیس نے بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے سوک گینگ کو گرفتار کر لیا۔
سی آئی اے ذرائع کے مطابق دو رکنی سوک گینگ ڈیفنس میں گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، نقاب پوش ڈاکو جدید اسلحہ کے ساتھ وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان نے 14 سے 15 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، دونوں ڈاکو دن دیہاڑے لوٹتے اور بینک سے بھاری رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔
ملزم واردات کے بعد گاڑی کا نمبر اور کروم تبدیل کر دیتے تھے۔ مذکورہ گینگ کافی عرصہ سے لاہور پولیس کے لیے درد سر بنا ہوا تھا۔
ملزمان ماڈل ٹان، فیصل ٹاون اور ڈیفنس سمیت دیگر علاقوں میں بڑی وارداتوں میں ملوث تھے۔

