English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے اندر فاشزم انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے ،حلیم عادل شیخ

  کراچی:اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی طبیعت ٹھیک نہیں  ،سندھ کے اندر فاشزم انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔

عالمی ادارے نوٹس لیں۔ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک ایوان بالا کے رکن کے خلاف سندھ حکومت اپنی پولیس استعمال کررہی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلوچستان کی طرح ہم سندھ کی عدالتوں سے بھی انصاف کی امید رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کی سرپرستی میں سندھ کے اندر فاشزم انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔ عالمی ادارے نوٹس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے