English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

عدالت عالیہ نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے دونوں مقدمات میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔

سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اس موقع پر سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز نے ایف آئی اے لاہور کی عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلیمان شہباز کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔منی لانڈرنگ کیس میں عدم حاضری کی وجہ سے سلیمان شہباز اشتہاری ہیں، جس پر انہوں نے وطن واپس آکر عدالت میں سرنڈر کرنے کے لیے عدالت عالیہ سے حفاظتی ضمانت کی استدعا کی گئی۔

سلیمان شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے دوسرے مقدمے کی سماعت بھی اسلام آباد ہائیکورٹ  میں ہوئی، جس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔ عدالت نے دوسرے مقدمے میں بھی سلیمان شہباز کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی عدم حاضری پر سلیمان شہباز احتساب عدالت لاہور سے اشتہاری ہیں۔ احتساب عدالت میں سرنڈر کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے