English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر خارجہ بلاول بھٹو بدھ سے دورہ امریکا پر جائیں گے، شیڈول جاری

اسلام آباد:وزیرخارجہ بلاول بھٹو بدھ سے 21 دسمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے دفتر خارجہ نے بلاول بھٹو کی امریکا میں مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو 15 اور 16 دسمبر کو نیویارک میں وزیر خارجہ جی 77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کریں گے، وزیر خارجہ یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سے بھی ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق وزیر خارجہ عالمی امن و سلامتی کے موضوع پر اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل مباحثے میں شرکت کریں گے، اس کے بعد بلاول بھٹو 19 دسمبر کو واشنگٹن جائیں گے، وزیر خارجہ امریکی کانگریسی رہنماں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ امریکا میں حکومتی عہدیداروں اور پاکستانی امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے