ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کا آغاز ایک دن تاخیر سے ہوگا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز ایک روز کی تاخیر سے شروع ہوگی۔  قومی ٹیم اور کیویز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک ملتان میں شیڈول ہے۔

اس کے علاوہ سیریز کے 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 10، 12 اور 14 جنوری کو کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ نے بھی شیڈول میں تبدیلی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں