English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب کو 10 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دیدی

approved a loan

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پنجاب میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت (ٹی وی ای ٹی) کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے 10 کروڑ ڈالر مالیت کے قرضے کی منظوری دیدی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ  قرضہ پنجاب میں ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل ایجوکیشن میں بہتری کے لیے استعمال ہوگا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اے ڈی بی  پنجاب میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (TVET) کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہنر کی تربیت ملک کی ترجیحی اقتصادیات میں ملازمتوں کی مانگ کو پورا کرے ۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب میں افرادی قوت کی تیاری کو بہتر بنانے کا پروجیکٹ ٹی وی ای ٹی کے معیار اور مطابقت کو بڑھانے میں مدد کرے گا تاکہ گریجویٹس کی ملازمت میں اضافہ ہو، ورکرز کی مہارتوں کو بڑھایا جا سکے، خواتین اور پسماندہ گروپوں کے لیے تربیت تک زیادہ مساوی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے، اور اداروں میں انتظامی اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کو بہتر بنایا جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق آٹوموبائل اسمبلی کے پرزہ جات اور مرمت، تعمیرات، فوڈ پروسیسنگ، صحت، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، لائٹ انجینئرنگ، ٹیکسٹائل اور گارمنٹس، اور سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعتوں میں افرادی قوت کیلیے پروگرام بھی فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے