English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر بات چل رہی ہے، کئی معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا،مشاہد حسین

لاہور:مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید  نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے اور کئی معاملات پر اتفاق رائے بھی ہو چکا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا پنجاب اسمبلی کی تحلیل صوبائی مسئلہ ہے، اس معاملے پر بات چیت چل رہی ہے، کئی معاملات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل کر قواعد و ضوابط طے کرنے چاہئیں، مفاہمت ہو جائے تو آزادانہ الیکشن کا مرحلہ اچھے انداز میں طے کیا جا سکتا ہے۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا پاکستان ایک نعمت ہے، ہمیں اسے مزید مضبوط کرنا چاہیے، سیاسی قائدین میں اتنی صلاحیت ہے کہ قومی معاملات پر ایک ہو سکتے ہیں، آپ نے دیکھا کہ آرمی چیف کے معاملے پر سب ایک پیج پر تھے، فوج کا سیاست سے تعلق نہ ہونا خوش آئند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے