English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کا استعفوں کی تصدیق کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا اعلان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جانے کا اعلان کردیا۔

نوجوانوں سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم لاہور کے لبرٹی چوک پر 17 دسمبر کو ایک بڑا پروگرام کرنے جارہے ہیں۔ اس جلسے میں بطور پارٹی سربراہ میں اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد ہمارے قومی اسمبلی کے 125 اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے پاس جائیں گے اور اپنے استعفے قبول کروائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 7 ماہ کے دوران ملک کے تمام معاملات اور خاص طور پر معاشی صورت حال بہت خراب ہوگئی ہے، تمام مسائل سے نکلنے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں جس کے لیے تمام اداروں کو اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے اور وہ مجھے الیکشن کمشنز کے ساتھ مل کر انتخابی میدان سے باہر کرنا چاہتی ہے مگر میں جب تک زندہ ہوں اپنے ملک اور قوم کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے