ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ٹیسٹ، پاکستان اور انگلش ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کر دیا

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے کراچی ٹیسٹ کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ پاکستان اور مہمان ٹیم انگلینڈ کے کھلاڑی کراچی میں شیڈول تیسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری کے لئے پوری اسٹرینتھ کے ساتھ پریکٹس کے لئے سٹیڈیم پہنچے۔

 نیشنل سٹیڈیم میں انگلینڈ ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں نے پچ کا جائزہ لیا اور پریکٹس کی۔ کپتان بابر اعظم نے ہیڈ کوچ کے ہمراہ پچ کا معائنہ کیا جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے گرانڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی 3 میچوں کی سیریز میں انگلش ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں