لاہور:ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ مریم کی کنیز اول ہم سے حساب مانگنے سے پہلے اپنے آقاؤں کے جواب جمع کرائے۔
لاہور سے نکلنے والی تمام ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت نے ثابت کیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر چئیرمین کے ساتھ کھڑی ہے. اس وقت تمام بحرانوں کا حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 15, 2022
قانون بدل کر کیسز سے جان چھڑانے کو باعزت نہیں بے عزتی سے بری ہونا کہتے ہیں۔

